اُس گھر کی حفاظت ملائکہ کرتے ہیں جہاں ہر جمعرات کو یہ کام کیا جاتا ہے

خیرو برکت کی نیت سے انسان بہت سے اچھے کام کرنے کی کوشش کرتا ہے ،اسکا اجر یقیناً اسکو ملتا ہے .اس سلسلہ میں اگر کوئی اپنے گھر میں ہر جمعرات کو نماز عصرکے بعد درود خضری ایک سو بار اور ایک سو بار آیت کریمہ پڑھ کر دعائے حاجت کرے گاتو

اللہ کی بارگاہ سے اس گھراور ذاکرین کی حفاظت کے لئے ملائکہ تعینات ہوں گے،خیروبرکت ہوتی ہوئی نظر آئے گی اور فی زمانہ انسان جن تکالیف میں مبتلا ہو کر پریشان نظر آتا ہے ،رفع ہوجائیں گی.اس سے پہلے گھر میں اگربتیاں لازمی جلائیں یا لوبان کو کسی برتن میں ڈال کر ان کو جلادیں تاکہ وہ جلتے مہکتے رہیں.ہمارے مسلمانوں کے گھروں میں چونکہ بابرکت محافل بہت کم ہوتی ہیں

اسکی جگہ ٹی وی کھلی آواز میں ناچ گھانے اور بے حیائی پر مبنی شو،غل غپاڑہ، ڈرامے دکھاتا رہتا ہے اس لئے گھر سے برکت اٹھ جاتی اور شیاطین ڈیرہ جمالیتے ہیں .ایسی محافل سے انشاءاللہ رحمت الٰہی کا ظہور ہوگا.

اُس گھر کی حفاظت ملائکہ کرتے ہیں جہاں ہر جمعرات کو یہ کام کیا جاتا ہے .